حماس کی سرنگیں نہیں زیر زمین شہر ہیں، اسرائیلی فوجی عہدیدار

December 06, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ غزہ میں حماس نے سرنگیں نہیں بلکہ زیر زمین شہر آباد کررکھے ہیں، حماس نے ماضی کے اسرائیلی حملوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہمیں سرنگیں تباہ کرنے کی ٹیکنالوجی کیلئے 320ملین ڈالر کی امریکی امداد موصول ہوئی، جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمزنے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا اندازہ ہے کہ غزہ میں حماس کی سرنگوں کا نیٹ ورک لندن کے زیر زمین ٹرین نیٹ ورک سے بڑا ہے۔ فنانشل ٹائمزنے ایک اسرائیلی سیکورٹی اہلکار کےحوالے سے بتایا کہ"سرنگیں" اس بات کی وضاحت نہیں کرتا کہ حماس نے غزہ کی پٹی کے نیچے کیا بنایا ہےبلکہ وہ زیر زمین شہر ہیں۔