جامعہ زکریاکے سکالر حافظ ثاقب حیات نے پی ایچ ڈی کرلی

December 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریاکے سکالر حافظ ثاقب حیات نے کلئیہِ زراعت کے شعبہِ فلاحت (اگرانومی) میں پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرلی، انہوں نے مقالہ کا کامیاب دفاع کیا، ان کا موضوع "بوران کی غذائیت اور نیم خشک موسمی حالات کے زیرِ اثر شرائط مکئی کی بائیوفورٹیفیکیشن" تھا۔ یہ ڈگری انہوں نے جامعہ زکریا کے پروفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمٰن کی زیرِ نگرانی حاصل کی ۔