سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی

December 08, 2023

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 18دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی تاہم موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات میں دفاتر کھلے رہیں گے، تعطیلات کے دوران کمیٹی کے مقرر کردہ کیسز کی بھی سماعت ہو سکے گی۔