جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں ارشد کی ہیٹ ٹرک، پاکستان کو فتح دلادی

December 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا میں جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے جمعرات کو اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 4-0سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے 19 ویں، 30ویں اور 54ویں منٹ میں گول بنائے جبکہ کپتان عبدالحنان شاہد نے 32ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ایک گول ا سکور کیا۔ مین آف دی میچ ارشد لیاقت قرار پائے۔ دیگر میچوں میں اسپین نے بھارت ، جنوبی کوریا نے کینیڈا اور ہالینڈ نے بیلجئم کو شکست دی۔