دو لڑکیوں سمیت 3 افراد اغواء

February 23, 2024

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت 3 افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ صادق آباد کو محمود خان نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف) کو جنید عباسی اغواء کرکے لے گیا۔ تھانہ صدرواہ کو عتیقہ ممتاز نے بتایا کہ 14 فروری کو میرے خاوند محمد صفدر بشیر کے فون پر کال آئی کہ آپ براہمہ باہتر انٹرچینج پر ملنے کیلئے آئیں، وہاں پہنچنے پر دو گاڑیوں میں سوار افراد زبردستی بٹھا کر لے گئے۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے محلہ قائم دین سے محسن ظہیر کی 22 سالہ بہن (س) اغوا ء ہو گئی ۔ تھانہ کوہسار کے علاقہ میں11 سالہ بچے سے فحش حرکات کے الزام میں نور حسین کو دھر لیا گیا۔