شہر میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے

February 24, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود گولیمار ماما مراد ہوٹل کے قریب فائرنگ سے دو افراد 30 سالہ نعمان ولد امان اللہ اور25 سالہ عبدالغفور ولد رحیم زحمی ہو گئے، پیر آباد کے علاقے بنارس پل کے اوپر کار پر فائرنگ سے 30سالہ دانش امین ولد حضرت امین زخمی ہو گیا، سرجانی خدا کی بستی کورئین اسکول قریب آپسی جھگڑے میں فائرنگ سے 38سالہ آصف ولد جاوید زخمی ہو گیا، کالا پل ریلوے کالونی گودی چوک کے قریب فائرنگ سے 17سالہ حسنین ولد شمشاد زخمی ہو گیا، کورنگی 3 نمبر پاکستان فائونڈیشن اسکول کے قریب فائرنگ سے 18سالہ یاسر ولد فاروق زخمی ہو گیا، اورنگی ٹائون فقیر کالونی پریشان چوک کے قریب گھر میں اندھی گولی لگنے سے30سالہ شاہدہ زوجہ اسحاق زخمی ہو گئی ۔