اردو یونیورسٹی کے وی سی کے انٹرویو صدر مملکت پیر کو لیں گے

February 24, 2024

کراچی( سید محمد عسکری)وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے سرچ کمیٹی اور سینٹ کے منتخب کردہ تینوں امیدواروں کو پیر 26فروری کو صبح 10بجے ایوان صدر طلب کرلیا گیا ہے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وی سی کے امیدواروں ڈاکٹر بخت جہاں، ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر ضابطہ شنواری سے انٹرویو لیں گے اور ان تین میں ایک کا بطور وائس چانسلر اردو یونیورسٹی انتخاب کریں گے۔ ایوان صد کے زرائع کے مطابق ڈاکٹر ضابطہ شنواری اسپین میں ہونے کے باعث آن لائن انٹرویو دیں گے۔