مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

February 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار پولیس نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک کردیا جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔مقابلے کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدہ درج کیا گیا ہے۔