سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے، ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے، ن لیگ

February 26, 2024

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے ، ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے،پی ٹی آئی گالیاں دے کر اپنا راستہ بنانا چاہتی ہے تو وہ نہیں بنے گا،ملک کے مفاد کی خاطر سب ایک ہو جائیں، پاکستان اب مزید نقصان نہیں اٹھا سکتا، اسے مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، لوگوں کے ذہنوں کو گمراہ کیا گیا ،پی ٹی آئی گالیاں دے کر اپنا راستہ بنانا چاہتی ہے تو وہ نہیں بنے گا،ہم نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کریں گے۔