مرکزی تنظیم انجمن غلامان قلندر کا قافلہ لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے روانہ

February 29, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم انجمن غلامان قلندر کے سالار ڈاکٹرمدثر صدیق قادری کی قیادت میں تین سو افراد پر مشتمل زائرین کا پہلا قافلہ سخی لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لئے پل شوالہ بیرون بوہڑ گیٹ سے سیہون شریف کے لیے روانہ ہوگیا، اس موقع پر زائرین نے حضرت سخی جھولے لال قلندرکے نعرے بھی لگائے، قافلے کی روانگی سے انجمن غلامان قلندر کے سرپرست اعلیٰ سید طالب حسین پرواز نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر نے لاکھوں غیر مسلموں کومسلمان کیا۔