ایف آئی اےکے تین افسروں کے تقرر و تبادلے

March 01, 2024

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اےکے تین افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ ڈائریکڑ جنرل احمد اسحاق جہانگیر کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکڑ اعجاز احمد کو فیصل آباد سائبر کرائم سرکل سے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ بیگ کو ایڈمن برانچ فیصل آباد سے انچارج سائبر کرائم سرکل لاہور ، ڈپٹی ڈائریکڑ سائبر کرائم سرکل لاہور احسن باجوہ کو ایڈمن برانچ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔