سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کانووکیشن، 292 سے زائد طلباء کو ڈگریاں تفویض

March 03, 2024

سکھر (نیوزڈیسک) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا 10واں کانووکیشن گزشتہ روزمرکزی کیمپس میں منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 292طلباء کومہمان خصوصی سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین الدین صدیقی، مہمان خصوصی کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے ڈگریاں دیں۔ جامعہ کے بزنس ایڈمنسٹریشن، ایگری بزنس، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیشن اور میتھیمیٹکس سمیت مختلف شعبوں میں طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکریٹری معین الدین صدیقی نے گریجوئیٹ طلباء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ملک کے باوقار اداروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا سندھ سرکار جامعات کو بے مثال تعاون فراہم کرتی ہے، پاکستان کا کوئی بھی صوبہ یونیورسٹیوں سے اتنا تعاون نہیں کرتا جتنا صوبہ سندھ کرتا ہے۔ اس موقع پر سکھر کے کمشنر فیاض حسین عباسی ،سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے بھی خطاب کیا۔اس سال سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سے 550 طلبا پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 463 انڈر گریجویٹ اور 87 گریجویٹس شامل ہیں۔