انجمن تجارت ملازمت وزاعت پیشہ خواتین کے زیر انتظام اجالا فری سکول کے طلبہ کیلئےعید ملن تقریب

April 17, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ عید سانجھی خوشیوں کا نام ہے جس میں تمام تر طبقات کے لئے خوشی کا پیغام ہے ہمیں چاہئے کہ وسائل سے محروم طبقات کو بھی ان خوشیوں میں برابر شریک کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تجارت ملازمت وزاعت پیشہ خواتین کے زیر انتظام قاسم بیلہ میں قائم اجالا فری سکول کے طلبہ کے اعزاز میں عید ملن تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر طلباء کے مابین مختلف رنگارنگ مقابلے ہوئے جن میں سنگنگ، کیٹ واک اور دیگر تفریحی کھیل شامل تھے ان میں انعامات بھی تقسیم کئے تقریب میں طاہرہ نجم،حنا چغتائی،عروج احمد اور شبانہ حمید قریشی نے طلباء کے ہمراہ عید ملن کا کیک بھی کاٹا ۔