الیکشن جیت کر اساتذہ کے حقوق کیلئےجد وجہد جاری رکھیں گے: اتحاد اساتذہ رہنما

April 17, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایل اے) پنجاب کے الیکشن 25 اپریل کو ہوں گے،اس حوالے سے اتحاد اساتذہ پاکستان ملتان ڈویژن کا کنونشن ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقد ہوا مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم الیکشن جیت کر کالج اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور جد وجہد جاری رکھیں گے،کنونشن میں مرکزی صدارتی امیدوار پروفیسر فائزہ رعنا، مرکزی جنرل سیکرٹری کے امیدوار پروفیسر محبوب عارف، امیدوار برائے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب پروفیسر ارشاد حسین ملک ، امیدوار برائے نائب صدر مرکزپروفیسر مظہر گجر، امیدوار برائے صدر ملتان ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی صدیقی ، پروفیسر راؤ افتخار امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ، پروفیسر تنویر عالم امیدوار برائے سینئر نائب صدر،پروفیسر طاہرہ سلیم امیدوار برائے سینئر نائب صدر خاتون ، پروفیسر فوزیہ تبسم کامران امیدوار برائے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خاتون اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی ۔