کمشنر مریم خان نے ایس او ایس کے تعاون سے کارڈیالوجی ہسپتال میں وہیل چیئرز تقسیم کیں

April 19, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ایس او ایس کے تعاون سے کارڈیالوجی ہسپتال میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔سی او ایس او ایس ڈاکٹر شائستہ سہیل، ای ڈی کارڈیالوجی ڈاکٹر مجتبیٰ صدیق،ایم ایس ڈاکٹر اقبال، ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر فرحان، جنرل مینجر ہیڈکوارٹر ایس او ایس اشرف حنیف ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسد، ایڈوائزر ایس او ایس نشاط فاطمہ اور دیگر ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے۔ایس او ایس کی جانب سے 45ویل چیئرز مریضوں کیلئے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو دی گئیں۔کمشنر مریم خان نے ایس او ایس کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات، مختلف آرگنائزیشن کے تعاون سے معاشرے کے مسائل کا سدباب کیا جاسکتا۔