منشیات فروشی کے الزام میں19افراد گرفتار ،شراب اور چرس برآمد

April 19, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات فروشی کے الزام میں19افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ دولت گیٹ پولیس نے ملزم اشرف سے140گرام چرس ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم عباس علی سے200لیٹر دیسی شراب،کینٹ پولیس نے ملزم عمران سے15لیٹر شراب،جلیل آباد پولیس نے ملزم شعیب سے40لیٹر شراب،ملزم سلیم سے5لیٹر شراب،شاہ شمس پولیس نے ملزم عرفان سے30 لیٹر شراب ، ممتازآباد پولیس نے ملزم وقاص سے1060گرام چرس ،بی زیڈ پولیس نےملزم علی حیدر سے2بوتل شراب،ملزم حیدر سے60بوتل شراب،صدر پولیس نے ملزم عطاء محمد سے 7لیٹر شراب،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم شہباز سے 1800گرام چرس ،قادرپورراں پولیس نے ملزم حسن سے10لیٹر شراب،ملزم وقاص سے10 لیٹر شراب،ملزم محمد وقاص سے10لیٹر شراب ، پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔