ضمنی انتخابات ، سلیکشن ہی کرنی تھی تو اربوں روپیہ کیوں ضائع کیا ،پی ٹی آئی رہنما

April 23, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما وممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے ایک بیان میں کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی سلیکشن ہی کرنی تھی تو قوم کا اربوں روپیہ کیوں ضائع کیا گیا ۔ مند پسند افراد کودھاند لی کے سہارے جیت کے ہار پہنا کر عوام کے جذبات کا قتل عام کیا گیا،دو خانوں کی حکومت نے دھاند لی کے نئے ریکارڈ قائم کرکے ثا بت کر دیا کہ یہاں عوامی ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں ۔