ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے بی آر ٹی فیڈر بسیں چلانے کا مطالبہ

April 24, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ماڈل ٹاؤن کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ٹرانس پشاور کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے جلد از جلد بی آر ٹی فیڈر بسیں چلانے کیلئے اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے ۔ٹرانسپورٹ میں شدید دقت سامنا ہے بالخصوص طلبہ اور خواتین شدید سفری مشکلات درپیش ہیں ،طلبہ دور دراز سکول ،کالجز اور یونیورسٹیوں میں جانے کیلئے کئی کئی گاڑیاں تبدیل کرتے ہیں جن سے نہ صرف انکی پڑھائی متاثر ہونے لگی بلکہ ان پر کرایوں کی مد میں ااضافی مالی بوجھ بھی پڑنے لگا جو افسوسناک ہے ۔ٹاؤن کیلئے بی آر ٹی بس شروع کرنے کے حوالے سے آزمائشی ڈرائیو بھی ہو چکی تھی لیکن تا حال ٹاؤن کیلئے بی ار ٹی فیڈر بس سروس شروع نہ ہوسکی ۔