سرجانی میں نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

April 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون سیکٹر 7D میں واقع نجی اسپتال میں تعینات نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ18 سال کے سمیر ولد ابراہیم نےمبینہ طورپر خود کوگولی مار کر خود کشی کرلی ،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کی آصف نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی،متوفی کے پاس موبائل فون پر کال آئی جس کے بعد اس نے خود کو گولی مار لی ،عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے علاوہ ازیں بن قاسم علی محمد گوٹھ فٹبال گراونڈ کے قریب 30 سال کے مہتاب ولد محمد بچل نے خودکو گولی مارنےکی کوشش کی اسی اثناءمیں 18 سالہ عبدالحکیم ولد علی گل نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر گولی چل گئی،جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ایک ہی گولی مہتاب کو لگنے کے بعد آرپار ہوکر عبدالحکیم کو لگی ، دونوں زخمیوں کو طبی امد ادکیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔