کراچی واٹر کارپوریشن، افسران کی ترقی کیلئے پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب

May 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن میں افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) ون کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، اجلاس میں واٹر کارپوریشن کےگریڈ 16 تا گریڈ 19کے افسران کو ترقیاں دی جائیں گی، ڈی پی سی ون کا اجلاس ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین احمد کی زیر صدارت ہوگا، جس کا نوٹیفیکیشن 6 مئی کو جاری کیا گیا ہے ،واٹر کارپوریشن کے گریڈ 16 تا 19 گریڈ کے 60 سے زائد افسران ڈی پی سی نہ ہونے کے باعث گزشتہ دو سال سے اپنی جائز ترقیوں سے محروم ہیں، ان افسران میں گریڈ 19 کے 6، گریڈ 18 کے 15، گریڈ 17 کے 25 اور باقی 16 گریڈ کے افسران شامل ہیں، متعلقہ افسران کی سینارٹی کے مطابق اگلے گریڈ میں ترقی ہونی ہے، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کی ہدایت کے بعد ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے تمام ڈپارٹمنٹس کی سینارٹی لسٹیں فائنل اور ڈی پی سی ون کی تمام تیاری مکمل کر لیہے، افسران کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں متعدد افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد کافی آسامیاں خالی ہوگئیں ہیں۔