ورلڈکپ وارم اپ: امریکا ،بنگلہ دیش میچ بارش کی نذر، سیلاب کی وارننگ

May 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف ٹیموں نے وارم اپ میچ کھیلنا شروع کردیئے ۔ڈیلس میں امریکا اور بنگلہ دیش کا میچ گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔تیز ہواوں کی وجہ سے اسٹیڈیم کا کافی حصہ متاثر ہواتیز ہوا نے انکلوژرز کی چھتوں اور سائٹ اسکرین کو نقصان پہنچایا۔سیلاب کی وارننگ کے باعث ٹیمیں ہوٹل تک محدود رہیں۔بنگلہ دیش کی ٹیم بدھ کونیویارک روانہ ہوگی۔ یکم جون کو اس مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہفتے کو مشترکہ میزبان امریکا اورکینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دیگر وارم اپ میچوں میں کینیڈا نے نیپال کو63 رنز ، عمان نے پاپوا نیو گنی کو تین وکٹ، نمیبیا نے یوگنڈا کوپانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم وارم اپ میچ کھیلے بغیر ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں جمعے کو لندن سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوں گی۔