خواتین کھلاڑیوں کو برابری دیکر بااختیار بناسکتے ہیں، گورنر سندھ

May 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کر کے ہم انہیں با اختیار بنا سکتے ہیں ،بین الصوبائی خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کے لئے اعزاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں ٹرافی کی رونمائی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف عظیم، سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرحان عیسی ودیگر موجود تھے۔