خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں، ثانیہ

May 29, 2024

کراچی (جنگ نیوز) بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ خواتین صرف خوبصورتی یا باورچی خانے تک محدود نہیں ہیں۔ خواتین اس سے کہیں زیادہ ہیں جو معاشرہ انہیں بنانا چاہتا ہے۔ ان کا بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ ثانیہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔