ٹریفک حادثات، خاتون اور ایک شخص جاں بحق، مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں

May 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر 5 پل کے اوپر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 25 سالہ شیخ محمد اریب جاں بحق ہوگیا، غریب آبادجانے والی سڑک پر انڈر بائی پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، متوفیہ کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی،علاوہ ازیںلیاری میرا ناکہ ندی کے قریب دو سے تین روز پرانی 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نالے میں گر کر نشے کا عادی نوجوان جاں بحق ہوگیا،سرجانی کریمی چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے27 سالہ نوجوان کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہو سکی ،منظور کالونی میں فٹ پاتھ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔