پاکستان کی ایٹمی قوت بھارتی توسیع پسندانہ عزائم میں بڑی رکاوٹ ہے، حسین مقدسی

May 29, 2024

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر کے موقع پر ہمیں تجدیدِ عہد کرنا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ پاکستان کو اگر بھارت کے توسیع پسندانہ جارحانہ عزائم سے اب تک کسی چیز نے محفوظ رکھا ہوا ہے تو وہ صرف ہماری ایٹمی ٹیکنالوجی کا خوف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ تکبیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکار دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کیلئے ہمیں ایک مربوط اور ٹھوس قومی پالیسی کی ضرورت ہے۔