نواز شریف مری سے واپس اپنی رہائشگاہ رائیونڈ پہنچ گئے

June 14, 2024

لاہور( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف مری سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے ، نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے ،نواز شریف نے ایک ہفتہ سے زائد وقت تک مری میں قیام کیا۔