ملتان( سٹاف رپورٹر ) بغیر این او سی کے غیر قانونی طریقے سے مجلس کروانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، بستی ملوک پولیس نے بغیر این او سی کے غیر قانونی طریقے سے مجلس عزا کروانے پرملزم سجاد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، اشتہاری ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اشتہاری ملزم ویلکم اقبال کی گرفتاری کے لیے پھٹیاں والی ریلوے پھاٹک کے قریب چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھی پطرس جاوید نے پولیس کو دیکھتے ہوئے اشتہاری کو فرار کروانے میں مدد فراہم کی ،جوا کھیلنے کے الزام میں پولیس نے14افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس کانسٹیبلز شہری کو گاڑی کے جعلی کاغذات تھما کر لاکھوں لے اڑے ،پولیس نے پیٹی بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں8افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،پارکنگ سٹینڈ بناکر عوام الناس سے اضافی پیسے وصول کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،چوری کے مختلف واقعات میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری کے گھروں میں داخل ہوکر تقدس پامال کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے 9افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔