• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے کیسز کے اندراج میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے,صوبائی محتسب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ نے کہا ہے کہ رابطہ عوام آگاہی مہم کے موثر نفاذ سے صوبائی محتسب سیکرٹریٹ میں نئے کیسز کے اندراج میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے، صوبائی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور خامیوں کو دور کرنے کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس سے عام آدمی کو صوبائی محکموں میں نا انصافی کے خلاف شکایات کے اندراج میں آسانی پیدا ہوگی۔ افسران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریجنل دفاتر کے زیر اہتمام ضلعی اور ڈویژنل سطح پر سیپموزیم، سیمیناراور لیکچرز کا اہتمام کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ ہو اور انہیں انصاف تک رسائی میں آسانی ہو۔
پشاور سے مزید