ملزمان کی فائرنگ سے شہری زخمی

July 24, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا ۔چاہ واحد بخش والا کے قریب محمد سلیم موجود تھا کہ اچانک ملزمان محمد صمد ،محمد رمضان اور عرفان آگئے،ملزمان نے جھگڑے کے دوران گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔ ریسکیو1122نے زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔