نیشنل ٹرے ہاکی چمپئن شپ کا دوسرا دن: گولز کی برسات جاری

October 23, 2020

لاہور میں جاری نیشنل ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے دوسرے روز بھی گولز کی برسات جاری رہی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے نیشنل ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے دوسرے روز بھی ہاکی اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے گئے۔

ماڑی پٹرولیم نے آزاد جموں و کشمیر کو 24-0 سے آؤٹ کلاس کردیا تو پاکستان ایئر فورس نے گلگت بلتستان کو 17-0 سے مات دے دی۔

اسلام آباد نے بلوچستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا، دن کے چوتھے اور آخری میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد3-1 سے شکست دی۔

ایونٹ میں کل کوئی میچ نہیں ہو گا، مزید میچز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔