• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روی شاستری نے ویرات کوہلی کو صدمے سے کیسے نکالا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے وہ وقت ایک بار پھر سے یاد کرلیا جب اُنہوں نے سابق بھارتی ٹی ٹوئنٹی  ون ڈے کپتان ویرات کوہلی کو صدمے سے باہر نکالا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں روی شاستری نے کہا کہ ’میں جب بھارتی کرکٹ بورڈ کا حصہ بنا تھا تو اُس وقت، میرا پہلا چیلنج کسی ایسے شخص کی شناخت کرنا تھا جو بات کر سکے اور میں نے ویرات کوہلی میں ایک ایسا ہی شخص پایا تھا۔‘

روی شاستری نے کہا کہ ’ویرات کوہلی سال 2014 میں ہونے والے انگلینڈ کے دورے سے پریشان تھے اور شدید صدمے کی حالت میں تھے کیونکہ وہ اُن کی پرفارمنس خاصی اچھی نہیں رہی تھی۔‘

اس کے بعد شاستری نے بتایا کہ کس طرح کوہلی نے بلے بازی کی کچھ تکنیکوں پر کام کرنے کے بعد آہستہ آہستہ اپنا اعتماد بحال کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے کوہلی کو بہت قریب سے دیکھنا شروع کیا، جتنا قریب سے میں نے اسے دیکھا، میں دیکھ سکتا تھا کہ اس کا اعتماد ہر روز واپس لوٹ رہا تھا اور اپنی پرفارمنس بہتر کررہے تھے۔‘

روی شاستری نے کہا کہ ’اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کوہلی کی کپتانی میں ٹیم بھی بہت اچھا کھیلی۔‘

سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ’کوہلی نے اس دورے میں بہت بلندی اپنے نام کی، چار سنچریاں اور ایک ففٹی بنائی، ہم نے وہ سیریز 2-0 سے ہاری تھی لیکن ہر ایک شخص نے کوہلی کی تعریف کی تھی۔‘

واضح رہے کہ بی سی سی نے ٹی20 کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویرات کوہلی سے لے کر روہیت شرما کو سونپ دی ہے۔

تازہ ترین