• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2022کومالی خودمختاری کاسال بناکردم لیں گے، راجہ پرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے نئے سال پر الگ الگ تہنیتی پیغامات میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عہد کریں کہ 2022کو پاکستان کی مالی خود مختاری کا سال بنا کر دم لیں گے،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ،مہنگائی ، بیروزگاری، عدم برداشت ،اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر خیام حفیظ،آصف رضا بیگ،احسن رضوی اور علی احسن عابدی کیساتھ پریس کانفرنسمیں کہا کہ پیپلز پارٹی آئین و قانون کی عملداری، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور عوامی حقوق کی جنگ جاری رکھے گی ۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے ۔مزید برآں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ کی زیر صدارت پارٹی کے ڈویژنل،ڈسٹرکٹ اور تحصیل انفارمیشن سیکرٹریز کا ہائبرڈ اجلاس ہوا شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پارٹی تنظیمیں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔اس موقع پر آصف رضا بیگ ,افراز نقوی ،احسن رضوی ،علی احسن عابدی اور دیگر بھی موجود تھے۔زوم اجلاس میں فیصل میر،آصف کھوکھر،فائزہ ملک،طاہر عباس سندھو،تنویر بخاری،واصف،سمیعہ ناز ایڈوکیٹ،سبط حسن بھی موجود تھے ۔
لاہور سے مزید