لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 5جنوری کو بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ گرین ٹاؤن میں تقریب اور جلسے کا پروگرام محکمہ موسمیات کی طرف سے بارش کی پیش گوئی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو اور فیڈرل کونسل کا مشترکہ اجلاس بھی 5جنوری کی سہ پہر بلاول ہاؤس لاہور میں بلاول بھٹو کی صدارت میں ہوگا ۔