پشاور( نمائندہ جنگ) تھانہ پھندو کی حدود چیئر مین دفتر میں 3جوان لڑکوں نے 14سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔ 14سالہ (ا) نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گلبہار میں موجود تھی کہ اس دوران رکشہ میں سوار شاہد ،حضرت ولی اور حمزہ نے اسے دھوکہ دہی سے رکشہ میں بٹھایا اور چیئر مین کے دفتر لے گئے اور وہاں زیا د تی کی جس کے بعد اس کی حالت غیر ہو گئی تینوں ملزمان اسے ہوس کانشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے لڑکی کو وومن پولیس اسٹیشن بھجوادیا اور بعدازاں اسے میڈیکل کے لئے بھیج دیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ۔