پشاور( جنگ نیوز) خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیو(1122)ڈسٹرکٹ پشاور نے گزشتہ سال کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم کی سربراہی میں ریسکیو 1122پشاور کے اہلکاروں نے گزشتہ سال کے دوران 52229زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کیں اور زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ کء زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122پشاور کی جانب سے، گزشتہ سال7699 ٹریفک حادثات جبکہ 938آگ لگنے،37443 میڈیکل ایمرجنسیز، 68ڈوبنے کے، 693لڑائی جھگڑے کے،43مختلف نوعیت کیسلنڈر دھماکے،325ریکوری کے 49 بلڈنگ گرنیکے،971کرونا کے واقعات رونما ہوئے،4000ایک اسپتال سے دوسری اسپتال منتقل کیے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریبا ً43449 زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران 1059 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے باوجود اوسط ٹا ئم6.8منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرڈاکٹر میر عالم نے بتایا کے ریسکیو 1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم جائیں۔کیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہم پر فرض ہے اس لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔پشاور بھر میں پچاس ہزار سے زائد افراد کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو سے متعلق تربیت فراہم کی جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، پولیس اور دیگر ادارے شامل ہیں۔