• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ ، سٹریٹ کرائم وغیرہ کی 34وارداتوں کے دوران غیرملکی ، دوخواتین سمیت دیگر شہریوں کوتین گاڑیوں، چھ موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فونوں اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا گیا۔ ایک واردات کے دوران موٹرسائیکل سواروں نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی بھی کردیا۔دوران واردات شہری کو گولی مارنے کا واقعہ تھانہ شہزاد ٹاون کی حدو د چٹھہ بختاور میں پیش آیا ، پولیس کو ابرار نے بتایاکہ چھٹہ بختاورکے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے موبائل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر اسے گولی مار دی اور فرار ہوگئے ۔تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں نوید کے گھر کے تالے توڑ کرنقدی وطلائی زیورات، ڈاکٹر مرتضی کے گھر کے تالے توڑ کر دو لاکھ نقدی اور سات تولہ زیور چورلے اڑے ۔
اسلام آباد سے مزید