کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سچل تھانے کی حدود گبول گوٹھ میمن اسپتال کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں وہاں سے گذرنے والے دو راہگیر 45 سالہ نصیر خان اور 42 سالہ اسد زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اکبر ولد اصغر بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔