• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے وسیع علاقے میں بارش، گوادر اور پسنی میں شدید تباہی، سمندر میں متعدد کشتیاں ڈوب گئیں

کوئٹہ (نمائندہ جنگ/نیوز ایجنسیاں )کوئٹہ ، ژوب، سبی،کوہلو،بارکھان، زیارت ، پشین، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت، نوشکی ، پنجگور، نوکنڈی ، خاران ، کیچ ، آواران ، قلات ، خضدار ، ہرنائی،گوادر، مکران اورلسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ قلات، خضدار، آواران،کیچ،تربت،لسبیلہ ، گوادر اورمکران میں موسلادھار بارش ہوئی۔بارش سے گوادر کے دیہی علا قے پانی میں ڈوب گئے اور متعدد مکانات زمین بوس ہوگئے۔ پسنی میں 75ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،ضلع گوادر میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق ایران سے آنے والی بارشوں نے مکران میں تباہی مچادی،منگل کی رات شروع ہونے والی بارشوں نے ضلع گوادر کے دیہی علاقوں کو ڈوبا دیا ،جیوانی ،پیشکان،کلانچ ،کپر ،پسنی ،پانوان اور دشت کے علاقے میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی ہیں ۔تیز ہوا اور گرج اور چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے نظام زندگی کو مفلوج بنادیا،گوادرسٹی،پسنی اور کپر نامی علاقے میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔جبکہ مین بازار میں دوکانوں کے اندر بارش کا پانی گھس جانے کی وجہ سے دکانداروں کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پسنی کے دیہی گاؤں کپر میں رہائشی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ پسنی میں بھی رہائشی مکانات زمین بوس ہوگئے جس کی وجہ سے شہریوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری،تیز ہوا کی وجہ سے متعدد ماہی گیری کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ تیز سمندری لہروں کی وجہ سے متعدد کشتیاں سمندر میں ڈوب جانے کی بھی اطلاعا ت ہیں ۔بارشوں سے پیداہونے والی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر گوادر نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا اور ضلع بھر کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں۔ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر شہر میں ایمرجنسی فافذ کردی گئی ہے بارشوں کے باعث شہر میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ گوادریو سی جنوبی سمیت شہر میں متعدد مقامات پر فلڈ ریسکو آپریشن جاری ہے ریسکو آپریشن میں پاکستان آرمی ، پاک نیوی ، پاکستان کوسٹ گارڈ ، اور لیویز فورس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی گوادر کا عملہ اور مشینری بھی ریسکو آپریشن میں مصروف عمل ہے شہر میں ریسکو آپریشن میں نجی ہاوسنگ پروجیکٹ گوادر گالف سٹی کا عملہ بھی شہریوں کو ریلف فراہم کرنے مصروف عمل ہے۔

اہم خبریں سے مزید