• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،مسلسل تین دن کی بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی

پشاور ( وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسلسل تین دن کے بارش کے باعث جہاں سردی کی شدت بڑھ گئی وہاں پر شہر او ر مضافات کے اکثر علاقوں میں بجلی اور گیس مسلسل غائب رہی تین دن کے مسلسل بارش کی وجہ سے اندرون شہر اور پشاور کے مضافاتی علاقوں میں سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگاجس کی وجہ سے لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کی وجہ سے اکثر علاقوں میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا اور بجلی و گیس کانظام درہم برہم رہا جس سے نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلی کوچوں میں کھڑا رہا جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاںسڑکوں اور بس سٹینڈ میں پھنس گئیں سڑکوں پر ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں وموٹر سائیکل والوں نے متبادل روٹس اختیار کئے تاہم اکثر مقامات پر بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے بد ترین ٹریفک جام رہا جس سے ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا حاجی کیمپ اور کوہاٹ روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈوں میں بارش کے باعث کیچڑ کی وجہ سے مسافروں کو ذہنی کوفت سے گزرنا پڑا ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس حوالہ سے ٹرانسپورٹروں کاکہناہے کہ نکاسی آب کامعقول انتظام نہیں اور متعلقہ ادارہ کو بار بار شکایات کی گئی لیکن کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی ۔
پشاور سے مزید