• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 فروری سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا آغاز، بلاول بھٹو


لاہور (خبرایجنسیاں ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری سے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کی مزید تحقیقات کرے.

ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے،تمام ادارے نیوٹرل رہیں، پاکستان کے عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں.

حکومت سے نجات کے لیے صاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، ملک کے مسائل کا حل صرف جمہوریت، جمہوریت، جمہوریت میں ہے، عوام تاریخی مشکل میں ہے۔

لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اجلاس میں ملکی صورت حال اور حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ طالبان سے خفیہ مذاکرات، ملک میں جاری مہنگائی اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری جیسے اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 

لاہورمیں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی، یہیں سے حکومت کے خاتمے کی تحریک کا آغازکریں گے، ڈویژن کی سطح پریوریا بحران کے خلاف کسانوں کے ساتھ ملکرریلیاں نکالیں گے، ہمارے احتجاج کا سلسلہ اب نئے فیزمیں داخل ہوجائے گا، منی بجٹ غریب دشمن اورعوام کے معاشی حقوق، جیب پرڈاکہ ہے.

منی بجٹ کی پارلیمان کے اندربھرپورمخالفت کریں گے، جب منی بجٹ پرووٹنگ ہوگی تو پارلیمان کے سامنے احتجاج کریں گے.

ہم اس حکومت کو بے نقاب کریں گے احتجاج کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے نئے فیز میں داخل کریں گے یہ منی بجٹ غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے پیپلزپارٹی ایوان میں منی بجٹ کی مخالفت کرے گی منی بجٹ کے خلاف ایوان کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں ملک کے بحرانوں کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں.

قبائلی اضلاع کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کومشکل حالات سے نکالا ہے اب عوام کو حکومت سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید