ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی،مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیر دفاع پرویز خٹک ورکرز کنونشن میں شریک کارکنوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نعرے لگانے پر غصے میں آگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک مانسہرہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرے رہے تھے جس میں کچھ کارکنوں نے ملک میں مہنگائی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی،پرویز خٹک نے غصے میں آکر نعرے لگانے والوں کو خبردار کیا کہ پارٹی میں نفاق کو برداشت نہیں کیا جائے گا، صرف عمران خان کا نعرہ لگائیں، پارٹی میں جو نفاق کرے گا میں اسکو نکال دوں گا، مہنگائی پوری دنیا میں ہے جس کی وجہ سے عمران خان بھی بہت تکلیف میں ہیں۔خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی اختلافات ختم کرنے کے لئے ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا ورکر کنونشن شدید ہلڑ بازی بدانتظامی کی نذر ہو گیا۔