ایک آدمی کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ تمام لوگ آگ بجھانے کے لئے دوڑے لیکن دور سے ایک آدمی بہت تیزی سے دوڑتا ہوا آرہا تھا اور زور سے بولا، ٹھہرو ٹھہرو!
لوگوں نے سمجھا کہ یہ آدمی آگ پر جلد قابو پانے کی کوئی ترکیب جانتا ہوگا، اس لئے لوگ دور ہوگئے۔
وہ آدمی آگ کے قریب پہنچا اور اپنی جیب سے سگریٹ نکال کر سلگاتے ہوئے کہنے لگا، بہت دیر سے ماچس تلاش کر رہا تھا۔
٭۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔٭
دروازے پر دستک ہوئی۔ ارشد کے ابو نے دروازہ کھولا، سامنے ایک اجنبی کندھے پر بیگ لٹکائے کھڑا تھا۔
اس کے ہاتھ میں مٹی سے بھرا ایک لفافہ تھا جو اس نے سامنے بچھے ہوئے قالین پر اُلٹ دیا۔
بے وقوف ! یہ کیا کردیا تم نے؟ ارشد کے ابو غصے سے چلائے۔
جناب آپ غصہ نہ کریں۔ میں ویکیوم کلینر فروخت کرتا ہوں، اگرچہ چند لمحوں میں ہماری مشین سے یہ قالین صاف نہ ہوا تو میں زبان سے چاٹ کر اسے صاف کروں گا۔
تو پھر چاٹنا شروع کردو۔ ہمارے گھر میں بجلی نہیں ہے۔ ارشد کے ابو نے کہا۔