• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بیرونی طور پر تنہا، نئے سیٹ اپ کی ضروت ہے، شازیہ مری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی طور پر تنہائی کا شکار ہے، ملک کو نئے سیٹ اپ ، عوام کے مسائل سمجھنے والے کی ضرورت ہے،لوگوں سے چھت چھین لی گئی ہے ، مہنگائی عروج پر ہے ، مہنگائی کے دور میں منی بجٹ آرہا ہے،یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین اہم فیصلے کیے گئے تھے کور کمیٹی اجلاس میں منی بجٹ ہم پر مسلط کیا گیا ہے ، جب سے حکومت آئی پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر نقصان ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید