• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 فروری کو عوام نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں، بلاول بھٹو

27فروری کو عوام نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں،بلاول بھٹو 


لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی بلوچستان اور سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا جس میں بلوچستان اور سندھ کے عہدیداران نے صوبے کی سیاسی صورت حال اور 27فروری کے لانگ مارچ سے متعلق بھی بریفنگ دی، بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں ، لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں مؤثراحتجاج کا ٹریلر حکومت کے لئے ایک اہم سبق ہوگا، اگلے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار بننے کے خواہش مند اپنی،درخواستیں جمع کروادیں۔

اہم خبریں سے مزید