سبی(نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب غوث بخش باروزئی کے چھوٹے بھائی نواب زادہ باروخان باروزئی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کے تین ساتھی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے. نواب زادہ بارو باروزئی فاتحہ خوانی کیلئے جا رہے تھے ، نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی،2 افراد ذخمی بھی ہوئے،تفصیلات کیمطابق نواب زادہ بارو خان باروزئی لونی روڈ پر میر اصغر مری کی ہمشیرہ کی فاتحہ خوانی کیلئے انکے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے نا معلوم افراد نے ان پر اچا نک فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں ان کے تین ساتھی ملک عزیز اللہ مرغزانی، عمران صافی،اور اختر مرغزانی ہلاک ہو گئے جب کہ مرید خان،محمد اشرف شدید زخمی ہو گئے۔