اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی رٹ نہیں، تمام شعبے زوال کا شکار ہیں،ہر سانحہ پر تحقیقات کے اعلان کے بعد حکومت اگلے حادثے کا انتظار کرتی ہے،صرف مری ہی نہیں حکومتی رٹ ملک کی کسی گلی میں بھی نظر نہیں آتی۔ حکومت ہر سانحہ پر تحقیقات کے اعلان کے بعد اگلے حادثے کا انتظار کرتی ہے،بیرونی طاقتیں آئی ایم ایف کےذریعے ملک کو اپنی چھاؤنی بنانا چاہتی ہیں۔ ساڑھے تین برسوں میں ملک کے ایک شعبے میں نہیں بلکہ تمام تنزلی کا شکار ہیں۔ بدقسمتی سے حکمرانوں کو بڑے حادثات اور سانحات بھی جگانے میں ناکام رہے، جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے سب سے پہلے مری میں ریلیف کا کام شروع کر کے ہزاروں لوگوں کو بڑی آزمائش سے بچایا۔