• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شواہد کے مطابق لڑکی نے قریب سے خود کوگولی ماری ، ایس ایس پی دادو

دادو(نامہ نگار، این این آئی)سندھ کے شہر دادو میں میڈیکل فورتھ ایئر کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، ڈاکٹر عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایس ایس پی دادو اعجاز شیخ کے مطابق موقع پر موجود شواہد سے لگتا ہے لڑکی کو گولی لگی ہے، شواہد کے مطابق لڑکی نے قریب سے خود کو ہٹ کیا ہے۔اعجاز شیخ نے کہا کہ 5 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی تھی، جن میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان میں سے 3 ملزمان فرار ہیں۔ ویمن پروٹیکشن سیل کی انچارج بینظیر جمالی نے لڑکی کے گھر جا کر اس کے زیرِ استعمال اشیا تحویل میں لے لی ہیں۔لاش کاپوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، جس کی رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے، بیسک ہیلتھ یونٹ کے ایم ایس ڈاکٹر نیاز کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کے شواہد ملے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید