• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے مسلم لائرز فورم

پشاور( نیوز رپوٹر ) مسلم لائرز فورم ن کے صوبائی صدر طارق خان أفریدی ، مسلم لیگ نواز کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سلیم شاہ ہوتی اور اراکین مسلم لائرز فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مری کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں سے ٹیکس وصول کرنے کی خاطر انتظامیہ نے سیاحوں کو مری اور گلیات جانے دیا گیا۔جو کہ ان کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔خراب موسم کی پیشن گوئی کے باوجود انتظامیہ نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جو قابل مذمت ہے ان کو اندازہ تھا کہ حد سے زیادہ لوگ جارہے ہیں لیکن انتظامیہ نے ان کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور درجنوں معصوم لوگ موت کےابدی نیند سو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جو اقدامات پہلے اٹھانے چاہیےتھے وہ اب اٹھا ئے جارہے ہیںانہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت صرف لوگوں سے ٹیکس وصول کرنے میں مصروف ہیں اور عوام کی فلاح ربہبود اور زندگی کی طرف کو دھیان نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مری میں لاکھوں گاڑیاں داخل ہوگئی مکر انتظامیہ غفلت میں مبتلا رہی اور ان کو یہ فکر نہ رہی کہ اتنا بڑا انسانی سانحہ پیش ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے پورا ملک بحران اور غم و صدمہ سے دوچاررہا کیونکہ ان علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے بارے سب کو فکر لاحق تھی جبکہ حکمران خواب غفلت میں مگن تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے مرنے کی ذمہ داری حکومت ا ور انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اور وہ کسی طور خود کو اس جرم سے بری الذمہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
پشاور سے مزید