• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف 4 ہفتے کیلئے گئے، جانے کیلئے شہباز شریف نے حلف نامہ جمع کرایا تھا جس کی خلاف ورزی کی، اٹارنی جنرل

کراچی (ٹی وی رپورٹ)اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نےکہا ہے کہ بڑے آسان الفاظ میں قانون کی حکمرانی کا مطلب ہے قانون سب کے لئے برابر ہو ۔قانون کی حکمرانی یہ ہے کہ امیر اور غریب کے لئے ایک ہی قانون ہو۔ انصاف کے کٹہرے میں اگر جرم کریں تو ان کو فوراً انصاف یا سزا ملے تو قانون کی حکمرانی ہوگی، نواز شریف 4ہفتے کیلئے گئے ، جانے کیلئے شہباز شریف نے حلف نامہ جمع کرایا تھا جس کی خلاف ورزی کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔خالد جاوید نے کہاکہ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ کسی طاقت ور کو ہاتھ لگائیں تو عدلیہ پر حملے شروع ہوجاتے ہیں اور عدلیہ خود دفاع میں ہوتی ہے ۔کچھ عرصے سے عدلیہ کے خلاف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے بیان حلفی ،ویڈیو، آڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا گیا ان تمام چیزوں کا ایک تسلسل ہے ایک کڑی ہے اور یہ اس کے حصے ہیں اور یہ ابھی ختم نہیں ہوئے بیانیہ ہے طاقت ور کو ہاتھ لگایا تو عدلیہ کی اینٹ سے اینٹ بجے گی۔ہمارا سب سے بڑا ہتھیار عدلیہ ہے جہاں قانون کی حکمران ہے تمام تر صورتحال کے باوجود ہماری عدالتیں آزاد ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید