کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کچلاک بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں ڈی ایس پی پشین، تین بچوں اور خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پشین ہیڈ کوارٹر عبداللہ اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ شب گاڑی میں پشین جا رہا تھا کچلاک بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ،تین بچوں اور ایک خاتون سمیت گاڑی میں سوار سات افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔